حیدرآباد ۔10۔مئی(اعتماد نیوز)وارناسی میں تین دن سے سیاسی جماعتیں ایک
دوسرے پر روڈ شوز کے انعقاد میں سبقت لے جا رہی ہیں۔ چنانچہ دو دن قبل بی
جے پی کے پی ایم امیدوار نریندر مودی کے روڈ شو کے بعد کل عام آدمی پارٹی
کے راوند کیجروال نے بڑے پیمانہ پر روڈ شو منعقد کیا۔ چنانچہ آج جوابا
کانگریس پارٹی کی جانب سے کانگریس کے نائب صدر مقامی کانگریس کے امیدوار
اجئے رائے کی تائید میں روڈ شو منعقد کیا جس میں بڑے پیما نہ پر عوام نے
شرکت کی۔ اس روڈ شو کی اہم خصوصیت یہ ہے کہ اس روڈ شو کا اختتام بنارس ہندو
یونیورسٹی پر ہوا۔جہاں مودی اور کیجروال نے یہیں سے اپنے روڈ شو ز کو شروع
کیا۔